قومی آواز، پاکستان کے ممتاز فنکار عمر شریف کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل انھیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا جانا تھا جہاں ان کا علاج ہونا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
شوبز نیو ز 27ستمبر،2021
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عمر شریف کو بیرون ملک منتقل نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ ان کے لیے اگلے اڑتالیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر نگرانی رکھا جائے گا اس کے بعد ہی ان کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔