ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کردیا گیا

March 31, 2017
قومی آواز ۔ کراچی۔ سابق وفاقی مشیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کردیا گیا، رہائی کے بعد ڈاکٹر عاصم جناح اسپتال سے روانہ ہوگئے۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ثابت کریں گے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سے درخواست ہے کہ ای سی ایل کا مسئلہ حل کردیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت سے پاسپورٹ ملنے اور سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرانے پر چیف جسٹس کی ہدایت پر آج ان کے ریلیز آرڈر جاری کردئیے گئے تھے۔

سندھ ہائیکورٹ نےڈاکٹر عاصم کے رہائی کے احکامات جاری کیےتھے تاہم پاسپورٹ نہ لانے پر عدالتی عملے نے ضمانتی مچلکے جمع کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اس سے پہلے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کی،اے ٹی سی کورٹ نے انہیں دونوں پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات دئیے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے دونوں پاسپورٹ دہشت گردوں کے علاج کی فراہمی کے کیس میں جمع تھے۔