کابل میں پھر خانہ جنگی، فائرنگ اور دھماکے، 20  افراد ہلاک درجنوں زخمی

 

قومی آواز

عالمی نیو ز، 3نومبر،2021

کابل سے آنے والی اطلاعات کے مطابق کابل میں واقع فوجی اسپتال کے باہر دو بم دھماکے ہوئے ہیں جس سے 20 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے کاروں میں بارودی مواد رکھ کر کئے گئے جس کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوگئے جہاں ان کی طالبان سے جھڑپ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں مزید ہلاکتیں سامنے آئیں تاہم اس بارے میں طالبان کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔


متعلقہ خبریں