قومی آواز عالمی نیو ز، 3نومبر،2021 کابل سے آنے والی اطلاعات کے مطابق کابل میں واقع فوجی اسپتال کے باہر دو بم دھماکے ہوئے ہیں جس سے 20 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے کاروں میں بارودی مواد رکھ کر کئے گئے جس کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوگئے جہاں ان کی طالبان سے جھڑپ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں مزید ہلاکتیں سامنے آئیں تاہم اس بارے میں طالبان کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔