کراچی میں شدید گرمی ، باسٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بجلی کا بریک ڈاﺅن،شہری بلبلا اٹھے

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز18، جولائی، 2020،
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کا باسٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ کراچی میں پارہ چالیس کو کراس کر کے پینتالیس درجے تک جا پہنچا جس سے پورا شہر دہک اٹھا۔ اس بھیانک گرمی کے ساتھ شہر میں شدید لوڈ شیڈنگ کا عمل جاری ہے جس سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پاکستان کے بجٹ کو ستر فیصد ریونیو دینے والا یہ شہر بد ترین مسائل کا شکار ہے مگر ابھی تک صوبائی یا وفاقی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے ریلیف دینے کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


متعلقہ خبریں