کراچی کے ساحل پر پہلی بار سمندر کی ملکہ ’’کِلر وہیل‘‘ کی آمد

November 21, 2017
قومی آوز ۔
:کراچی ہاربر
کراچی کے ساحل پر پہلی بار سمندر کی ملکہ کہلانے والی ’’کِلر وہیل‘‘دیکھی گئیں اور وہاں موجود مچھیروں اس منظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب کراچی کے ساحل پر کلر وہیل نے انٹری دی ہے،وہیل مچھلیوں کا یہ جھنڈ چرنا آئی لینڈ کے قریب اٹھکیلیاں کرتے دیکھا گیا جن کی ویڈیو وہاں موجود مچھیروں نے محفوظ کرلی۔

ورلڈوائلڈ لائف فنڈ پاکستان کے تیکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق چرنا آئرلینڈ کے قریب کِلر وہیل کے جھنڈ کو دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کلر وہیلز دنیا کے طاقتور ترین جانوروں میں سے ایک ہیں اور اس سے قبل اومان اور خلیج فارس میں بھی ایک دو بار کِلر وہیل دیکھی گئی ہیں البتہ پاکستانی سمندر میں کلر وہیل کا جھنڈ نظر آنے کا یہ پہلا واقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی سمندری حدود میں نایاب شارک وہیلز بھی دکھائی دی تھیں۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان نے بتایا تھا کہ شارک وہیلز کراچی ہاربر سے 10 ناٹیکل میل کے فاصلے پر دیکھی گئی تھیں۔