کرپشن ریفرنس: ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت مل گئی

قومی آواز ۔ کراچی
Friday, March 2, 2018

کراچی کی احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے معتلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

اس سے پہلے کی خبر: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کردی

ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے علاج کے لیے دبئی جانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے کہا کہ ضیاء الدین اسپتال ڈاکٹر عاصم کااپنا اسپتال ہے فزیوتھراپی یہاں پر بھی ہے۔

عدالت نے جناح اسپتال میں ڈاکٹرعاصم کو لاحق مرض کی سہولت کی دستیابی یا عدم دستیابی کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ انہیں علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت بھی دے دی۔

عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو 3 سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس دفعہ جانےکی اجازات دیتے ہیں لیکن آئندہ کےلیے پتا کرالیتے ہیں۔

بعد ازاں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔