Sunday June 10 قومی آواز چانگی سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ ویویان بلکرشنان نے کم جانگ ان کا استقبال کیا اور ان کے استقبال کی ایک تصویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی۔ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر آج سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسن لونگ سے ملاقات کریں گے جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔ View image on Twitter Vivian Balakrishnan 3:16 AM – Jun 10, 2018 دوسری جانب کینیڈا میں جی سیون کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کم جانگ ان اپنے عوام کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ان کے پاس اچھا موقع ہے اور ایسا موقع دوبارہ نہیں آئے گا۔ امریکی صدر نے قیاس آرائی کی کہ اگر کم جانگ ان سے ملاقات ہوئی تو انہیں معلوم ہے کہ ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ان کے خیال میں وہ ملاقات کے پہلے منٹ میں ہی جان لیں گے کہ ملاقات کیسی ہوگی لیکن اگر ملاقات سودمند نہ ہوئی تو وہ کم از کم آپس میں مل ہی لیں گے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔
View image on Twitter
✔
@VivianBala
Welcomed Chairman Kim Jong Un, who has just arrived in Singapore.
2,536
2,632 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان 12 جون کو ملاقات شیڈول ہے جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ سنگاپور کے وزیراعظم کا صحافیوں کو بتانا تھا کہ اس ملاقات پر 15 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔