قومی آواز ۔ ٹورنٹو کنزر ویٹیو پارٹی کی اپنے ممبران اسمبلی کوبر سر اقتدار پارٹی پر دباﺅ بڑھانے کی ہدایت ، اٹوال معاملہ شدت اختیار کر گیا
Tuesday, March 27, 2018
اٹاوا میں حزب اختلاف کی جماعت کنزریٹیو پارٹی کی قیادت نے اپنے ممبران اسمبلی کو کم از کم ایک ہفتے تک اٹاوا سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اسمبلی میں بر سر اقتدار جماعت پر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دورہ انڈیا کے دوران تنازع بننے والے اٹوال سنگھ کے معاملے پر حکومت پر دباﺅ میں اضافہ کیا جا سکے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر کو اسمبلی کی محتسب کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔ قومی سلامتی کے مشیر ڈیرن جین نے اٹوال سنگھ کے معاملے پر کہا تھا انہیں انڈین حکام کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ اٹوال سنگھ نو آبجیکشن ایبل ہے۔