قومی آواز، پیر کی شام ٹورنٹو جنرل اسپتال کے باہر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے جوویکسی نیشن اور کورونا اقدامات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ زبردستی ویکسین لگوانے کورونا اقدامات پر زبردستی عملدرآمد کرنے کے خلاف ہیں اور اس کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ لوگوں کو زبردستی ویکسین لگوانے اور کورونا اقدامات پر عمل کروانے پر مجبور کرے۔مظاہرین نے سخت قوانین کو شہری آزادیوں کے خلاف اور اظہار رائے میں رکاوٹ قرار دیا۔
کینیڈین نیو ز 14ستمبر،2021