قومی آواز :
شوبزنیوز،6اپریل ، 2021
بولی ووڈ فنکار اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ان کے بعد جب ان کے ساتھی فنکاروں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تو پینتالیس جونئیر فنکاروں کا بھی ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا جس کے بعد اب سب کو اپنی اپنی پڑ گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اکشے کمار نے اپنے ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو اطلاع دی ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور صرف احتیاطاً اسپتال منتقل ہوئے ہیں انہیں کوئی خاص علامات نہیں ہیں لیکن وہ خود کو مکمل قرنطینہ کریں گے تاکہ دوسرے ساتھی محفوظ رہیں۔اکشے کمار کے ساتھ سیٹ پر سو سے زائد فنکار موجود تھے جن میں سے اب صرف پچپن ہی بچے ہیں جو اب تک کورونا سے محفوظ ہیں۔