کینیڈا میں فائرنگ،4افراد ہلاک

ٹورنٹو(قومی آواز–مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے صوبے سسکیچ ون کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی حالت نازک ہے۔حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لالوچے کے علاقے میں حملہ آور نے پہلے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے دوبھائیوں کو قتل کیا۔اس کے بعد حملہ آور نے مقامی اسکول کا رخ کیا اور وہاں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کیا۔حملہ آور کو اسکول کے باہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔فائرنگ کے واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیوکاکہناہےکہ یہ واقعہ کسی بھی والدین کا بھیانک خواب ہوتا ہے۔ اس علاقے میں خوف کی فضا پیداہوگئی ہے۔پولیس نے واقعہ کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔