جمعہ 10 اگست 2018 سعودی اتحاد نے یمنی علاقے صعدہ پر حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ کارروائی سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کی گئی۔ سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سرکاری نیوز ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ المالکی کا کہنا ہے حوثی باغی دیگر مجرمانہ کاروائیوں کے علاوہ معصوم بچوں کو عسکریت پسندی اور انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ تاہم دوسری جانب ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ شمالی صعدہ میں سعودی اتحاد نے بچوں سے بھری ہوئی ایک بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاک ہوئے۔ ریڈ کراس نے اپنے توئیٹر ہینڈل پر کہا کہ ان کی جانب سے چلائے جانے والے ایک اسپتال میں اب تک 29 بچوں کی لاشیں موصول ہوچکی ہیں جن کی عمریں 15 سال سے کم ہیں۔ ریڈ کراس کے مطابق واقعے میں 48 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 30 بچے ہیں۔ ترجمان ریڈ کراس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں کیوں کہ واقعے کے بعد لاشوں کو مختلف اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق حوثی باغیوں کے معاملے پر یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
صنعا: قومی آواز
شمالی یمن میں بچوں سے بھری ایک بس پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 29 بچے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں