امریکیوں کی اکثریت اب بھی ٹرمپ کی حامی

February 03, 2017
قومی آواز۔لاس انجیلس۔
ٹرمپ کے اقدامات چاہے دنیا پھر کے لیے تشویش کا باعث بن رہے ہیں لیکن امریکیوں کی اکثریت اب بھی سمجھتی ہے کہ وہ ٹھیک کام کررہے ہیں۔

ایک تازہ سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا ٹرمپ بطور صدر ٹھیک کام کررہے ہیں، تو 49 فی صد نے ہاں میں جواب دیا جبکہ 41 فی صد نے کہا کہ نہیں تاہم 58 فی صد امریکیوں کے مطابق ملک میں معاملات درست سمت میں نہیں جا رہے۔

انچاس فی صد امریکی مسلمانوں کے داخلے میں پابندی کے فیصلے کو درست سمجھ رہے ہیں ۔ 41 فیصدکے نزدیک یہ اقدام درست نہیں۔

31 فی صد امریکی خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں جبکہ 26 فی صد نے زیادہ عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے۔