کینیڈین وزیر اعظم پیر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے

کینیڈین وزیر اعظم پیر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے
February 09, 2017

قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی میزبانی کریں گے، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہوں کی ملاقات کے ایجنڈے میں تجارت اور پائپ لائن کے معاملے پر گفتگو شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما امریکا اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔