کے بانی دنیا کے سب سے امیر ترین آدمی Amazon.com…….

قومی آواز نیو یارک
Saturday, March 10, 2018

دنیا میں سب سے امیر کون ؟کتنی دولت ہے اس کے پاس ؟وہ کیا کرتا ہے؟ کہاں رہتا؟ ان سب سوالوں میں سب کی دلچسپی ہوتی ہے۔

ہر سال امریکی بزنس میگزین” فوربس “ دنیا بھر کے ’بلین نائیر‘ یعنی ارب پتی افراد کی دولت کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔ اس سال کی سب سے اہم بات اس فہرست میں سے سعودی عرب کے ارب پتی افراد کی غیر حاضری تھی جس کی وجہ سعودی عرب کے سیاسی حالات تھے۔

پچھلے سال سعودی شہزادے الولید بن طلال سمیت 10 سعودی ارب پتی اس فہرست میں شامل تھے اور صرف شہزادے الولید کے پاس 18 ارب ڈالرز یعنی 20 کھرب پاکستانی روپے کی دولت تھی۔ اس فہرست میں شامل ہونے کے لیے کم سے کم 1 ارب ڈالرز یعنی 110 ارب پاکستانی روپے کی دولت ضروری ہوتی ہے۔

ہندسوں میں اگر اس دولت کو سمیٹا جائے تو وہ کم سے کم ”110000000000“ بنتی ہے۔
اس فہرست میں کوئی پاکستانی ارب پتی شامل نہیں البتہ پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان اس فہرست میں شامل ہیں جن کے پاس تقریبا 8 کھرب پاکستانی روپے کی دولت ہے۔

دنیا میں سب سے امیر ارب پتی کا نام”جیف بیزوس“ ہے جن کے پاس 100 ارب ڈالرز سے بھی زیادہ کی دولت ہے ۔ایمزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوس کے پاس 112 ارب ڈالرز یعنی تقریبا 120 کھرب روپے کی دولت ہے۔امریکا سے تعلق رکھنے والے جیف بیزوس کی عمر54 برس ہے جو اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

غالباََ اس فہرست کی سب سے مشہور شخصیت میں سے ایک” بل گیٹس“ کا نام ہے جن کے پاس 99کھرب روپوں کی دولت ہے۔بل گیٹس مائیکرو سافٹ کے بانی اور امریکی ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تیسرے نمبر پر موجود امریکا ہی کے وارن بفیٹ کے پاس 92 کھرب روپوں کی دولت ہے۔وارن بفیٹ کی عمر تو84 برس ہے لیکن ان کے بعد چوتھے نمبر پر آنے والے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی عمر صرف 33 برس لیکن دولت 80 کھرب روپے ہے۔

ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ٹاپ ٹین میں دس افراد کے پاس مجموعی طور پر 744 ارب ڈالرز یعنی 800 کھرب روپے کی دولت ہے، ان 10 میں سے 7 کا تعلق امریکا سے ہے۔فوربز کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 1867 ارب پتی افراد موجود ہیں۔اس فہرست میں سب سے کم عمر ارب پتی ناروے کی خاتون بزنس ویمن ہیں جن کا نام الیگژینڈرا اینڈرسن ہے جن کی عمر صرف 21 برس ہے۔

سب سے زیادہ عمر سنگاپور کے 99 سالہ ارب پتی ”چانگ یون چنگ “ کی ہے۔جب کہ فہرست میں 50 کھرب روپے کی دولت کے ساتھ سب سے امیر خاتون امریکی ہیں جن کا نام” الیس والٹن “ ہے ۔چین کے سب سے امیر کاروباری شخص”ماء ہیوٹانگ“ کی عمر 46 برس اور دولت 45 ارب ڈالرز ہے۔بھارت کی سب سے امیر کاروباری شخصیت مکیش امبانی ہیں جن کا اس فہرست میں نمبر 19 اور دولت 40 ارب ڈالرز ہے۔

زیادہ دولت کے حساب سے دنیا کے 100 ارب پتی افراد میں32 کا تعلق امریکا، 10کا تعلق چین، 4کا تعلق بھارت اورتین کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

اتنی دولت بھی کتنی کم کیسے پڑسکتی ہے اس کا اندازہ بھی فوربز کی ایک تحقیق سے لگایا جاسکتا ہے ۔فروری میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق امریکی تاجر جیف بیزوس کی دولت سے ان کا پورا ملک صرف پانچ سے چھ دن چل سکتا ہے۔اسی طرح بھارتی تاجر مکیش امبانی کی دولت سے ان کے اپنی ملک کی حکومت صرف 20 دن چلائی جاسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں