فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائیگا

پاکستان 15 جولائی ، 2018

قومی آواز: ماسکو

روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

فرانسیسی ٹیم آج اپنا تیسرا ورلڈ کپ فائنل کھیلے گی جب کہ کروشیا کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے اور یہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی 10ویں یورپیئن ٹیم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فرانس کو کروشیا پر برتری حاصل ہے، فرانس نے 1998 کا ورلڈکپ اپنے نام کیا اور 2006 میں یہ فائنل میں پہنچی لیکن ٹرافی اپنے نام نہ کرسکی جب کہ اس کے مقابلے میں کروشین ٹیم فائنل میچ کھیلنے کے لیے ناتجربہ کار ہے اور فرانس کے مقابلے میں آج اس کا امتحان ہے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونے والے آخری 5 مقابلوں میں فرانس نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی اور دو میچز بغیر کسی نتیجے کے رہے۔

بڑے مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 1998 کے ورلڈ کپ اور 2004 میں کھیلے گئے یورو کپ میں مدمقابل آئیں، 1998 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی جب کہ یورو کپ کا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔


متعلقہ خبریں