ماریوانا سے زیادہ محفوظ نشہ اور کوئی نہیں

جمعہ26 اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو

چند سال پہلے امریکہ کی کچھ ریاستوں میں ماریوانہ (بھنگ کی ترقی یافتہ شکل) کے استعمال پر سے پابندی اٹھا لی گئی، اور اب پورے کینڈا سے اس کے غیرقانونی ہونے پر پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ انسانی تہذیب تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ وہ کچھ ہو رہا ہے، جو ہم لوگ نہیں سمجھ سکتے۔
ماریوانہ کا مسئلہ تھا کہ یہ سستی تھی دیگر قانونی نشوں کے مقابلے میں۔۔ چنانچہ دیگر نشوں جن میں شراب بھی شامل ہے، کی اربوں ڈالروں کی انڈسٹری اور کاروبار کو اس سے زد پہنچنے کا خدشہ تھا۔ چنانچہ وہاں سے سچی جھوٹی اس کے خلاف سخت مزاحمت ہوتی رہی۔ تمام تر تحقیق کے بعد یہ ثابت ہو چکا تھا کہ ماریوانہ سے زیادہ محفوظ نشہ اور کوئی نہیں۔ بلکہ اس کے کافی زہنی، دماغی، نفیساتی بیماریوں کے حوالے سے مثبت اثرات بھی ہیں۔ اور مضر کوئی نہیں۔ مانع درد کے طور پر تو ڈاکٹر اس کا استعمال کراتے رہے ہیں۔ مغرب میں اس کی بڑی ریسرچ ہوچکی ہے۔ اس کے پراسس اور استعمال کےبڑے طریقے ایجاد ہو چکے ہیں۔ اب یہ ایک بڑی انڈسٹری بن چکی ہے۔ اس نشے سے مرتا کوئی نہیں۔ میں تو امریکہ میں اس کے بڑے بڑے اسٹور دیکھ چکا ہوں، شیشے کی بوتلوں میں اس کی بڑی ورائٹی موجود ہوتی ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ جڑی بوٹیوں کی کوئی حکمت کی دکان ہو۔ اسے سموک کرنے کے مختلف شکلوں کے ‘آلات’ بن چکے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ دیگر نشوں سے محفوظ ترین اور سافٹ سا نشہ ہے۔ ہمارا مغز، برین، دماغ Manipulative ہے، آپ اس کے ساتھ چھیڑ خانی کرسکتے ہیں۔ اور یہ مختلف طریقے سے ریسپانڈ کرتا ہے۔ آپ جس دنیا میں قید ہیں، آپ کو ایک اور طرح کی دنیا میں لے جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں