میاں بیوی کے درمیان طلاق کے کتنے امکان؟ماہرین نے بتادیا

لندن (قومی آوازویب ڈیسک)اگر آپ اپنے ازدواجی تعلق کی مضبوطی جاننا چاہتے ہیں تو اپنی شریک حیات سے گفتگو کرتے وقت اپنے لہجے اور آواز سے اس کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ لائف پارٹنر سے گفتگو کرتے ہوئے آپ کا لہجہ طلاق کے امکانات کی بھی نشاندہی کرتاہے ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ میاں کی بیوی سے بیوی کی میاں سے بات کرتے ہوئے آواز نرم اور لہجہ دھیما ہوتو ان کا رشتہ مضبوط اور طلاق کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس دونوں یا دونوں میں سے ایک اگر بات کرتے ہوئے تیز لہجہ اختیار کرتا ہے تو ان میں طلاق ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے یہ تحقیقاتی نتائج 80 فیصد درست ثابت ہوئے ہیں۔ اپنی اس تحقیق کیلئے ماہرین نے 100شادی شدہ جوڑوں کے روئیے، آواز اور لہجے کا 2سال تک مشاہدہ کیا اور پھر 5سال تک ان کی ازدواجی زندگی اور باہمی تعلقات کی نگرانی کرتے رہے اور حالات و واقعات پر گہری نظر رکھی۔ ماہرین نے دیکھا کہ مشاہدہ میں جن جوڑوں کا لہجہ آپس میں بات کرتے ہوئے تیز تھا ان میں سے اکثر کی ان پانچ سالوں میں طلاق ہوگئی، جبکہ باقی کے تعلقات انتہائی کشیدہ تھے۔ دوسری طرف جن جوڑوں کا آپس میں بات کرتے ہوئے لہجہ نرم تھا، پانچ سال گزرنے کے بعد بھی ان کا رشتہ مضبوط تھا۔


متعلقہ خبریں