ایئرپورٹ پر مسافروں کی رہنمائی کرنے والا ”روبوٹ“ تیار

لاہور (قومی آواز–ویب ڈیسک) یورپ کے ایک ایئرپورٹ پر آزمائشی طور پر ایک انسان دوست روبوٹ متعارف کرایا گیا ہے جو کئی طرح سے پریشان مسافروں کی مدد کررہا ہے ۔سپینسر نامی یہ روبوٹ گھومتا رہتا ہے اور مسافروں کو ایک گیٹ سے دوسرے گیٹ تک جانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ اس کا پورا نام سوشل سچویشن اویئر پرسیپشن اینڈ ایکشن فار کوگنیٹیو روبوٹس ہے جس کی میموری میں ایئرپورٹس فلائٹس کی تمام معلومات، نقشے اور گیٹ وغیرہ کی تفصیلات موجود ہیں۔روبوٹ کسی کو گھور کر نہیں دیکھتا تاکہ پریشان لوگ مزید پریشان نہ ہوں۔ اپنے لیزر سسٹم کے ذریعے یہ مسلسل اطراف کو دیکھتا ہے ، ٹرالی اور سامان رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔ اس میں موجود سافٹ ویئر انسانی برتا اور روئیے کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگاسکتا ہے کہ وہ جلدی میں ہے ،پریشان ہے یا نہیں۔ سوئیڈن کی اوربیرو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسے تیار کیا ہے ۔ ایئرپورٹ پر بہت سی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں جو مسافروں کو پریشان کرتی ہیں اور یہ روبوٹ نقشے ہونے کی وجہ سے ان کی مدد کرتا ہے ۔


متعلقہ خبریں