اُن سے کیا رکھے کوئی منصفی کی اُمیدیں ۔۔۔ اُنہوں نےتوقتل عام کو سانحہ بنا ڈالا

قومی آواز

ٹورنٹو 29 جنوری ، 2019
اُن سے کیا رکھے کوئی منصفی کی اُمیدیں ۔۔۔ اُنہوں نےتوقتل عام کو سانحہ بنا ڈالا

گزشتہ دنوں جیسے کہ سانحہ ساہیوال وقوع پزیر ہوا جِس کی پاداش میں تین بچے یک لمحہ والدین جیسی عظیم الاثر دولت سے محروم ہوئے واقعے کو لے کے متغیر قیاس آرائیاں وجود میں آئیں °°محافظوں کا بچوں کو بے سروسامانی کے عالم میں بے یارومدگار چھوڑنا اور محافظوں کی قائم مقام مفروی اپنے ساتھ کئی شک و شبہات کو جنم دے گئی واقعے کی من گھڑت تفصیلات کا ٹوکرا اٹھائے لا منسٹر بشارت ہندی فلمی طرز کے حقائق عوام کے سامنے رکھنے لگے جو آئیں بائیں شائیں کے سوا اور کچھ نہ تھے

تو صاحبوں کُل ملا کے بات یہ ہے اگر ہم نے اِس واقعے کو لے کے واجب الطلب انصاف کا مطالبہ نا کیا تو مُتقدم حملہ آپ اور ہمارے بچوں پر ہوگا ہمارے جتنے بھی دفاعی محکمے ہیں اُنہیں دیکھ کر ایک عام آدمی کنی کتراتا/ ہے اور دور سے ہی گزرنے میں عافیت گردانتا ہے مجھے اس ملک میں انقلاب کی ایک بھی کرن نظر نہیں آتی لیکن سوشل میڈیا ایسا منچ ہے جو یقنناً جہالت نا انصافی جیسی قباحتوں کو لپیٹ کے سمیٹے ہوئے ہے اگر یہ سوشل میڈیا یا الیکٹرونک میڈیا نا ہوتا تو زینب جیسی گڑیا کو کبھی انصاف نا ملتا ۔۔۔

لیکن
افسوس افسوس کہ یہ قوم کِسی بھی بڑے واقعے پر منقسم ہوئے بغیر نہیں رہ پاتی خواہ وہ سیاسی بنیادیں ہو یا مذہبی۔
اب کچھ لوگ اس واقعے کو نہایت نادانستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مرغوب جماعت کی پشت پناہی کررہے ہیں کل کو جب ہمارے اپنوں کا خون سڑکوں پر بہے گا اُس وقت بہت دیر ہوجائے گی ۔۔۔
یہ اُسی وزیراعظم کی حکومت ہے جو کہ سوشل میڈیا کی صحت کے بہت قائل ہیں اِس بات میں کوئی دوہرائے نہیں کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں سوشل و پرنٹ میڈیا کا بہت اہم کردار رہا ۔۔۔

اگر آپ سے اِس واقعے کو لے کے ہماری طرف سے محاسبہ انگیز مذمت نا دیکھنے کو ملی تو یقنناً اس سے ملتا جلتا واقعہ ظہورِ نظر ہوگا اور ہم پھر حالتِ غم میں اصل مطالبے سے ہٹ جائینگے کسی اور سیاسی چال سے ہمارا فکرِ التفات متزلزل کردیا جائے گا آپ عوام کے پاس محض سوشل میڈیا وہ جرگہ ہے جہاں انصاف کی آواز بلند کرسکتے ہیں ورنہ یہ واقعہ بھی تاریخ کے اوراق میں بجائے قتل عام کے ایک سانحہ بن کر دفن ہو جائے گا۔

Proud Writer: Nihal Natiq

Web caster: Zohair Abbas

 


متعلقہ خبریں