قومی آواز :ٹورنٹو بریس برج ٹاﺅن کے مئیر گریڈن اسمتھ نے اعلان کیا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام سول پروٹیکشن ایکٹ اور ایمرجنسی منیجمنٹ کے تحت کیا گیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نشیبی علاقوں سے محفوظ جگہوں پر منتقل ہو جائیں۔
کینیڈین نیوز،25اپریل ،2019