زیادہ نیند سے جلد موت کا خطرہ منڈلانے لگتا ہے

لاہور(قومی آواز–مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے بہت سے لوگ روزانہ آٹھ گھنٹے سونے کی کوشش کرتے ہیں جس کے بارے میں یہ خیال پیش کیا جاتا رہا ہے کہ نیند کی یہ مقدار مناسب ہے لیکن بعض ماہرین اسے زیادہ بتاتے ہیں اور ان کے خیال میں یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ہم سب یہ تو جانتے ہیں کہ کم نیند صحت کے لیے اچھی نہیں۔ آپ خود کو تھکا تھکا محسوس کرتے ہیں، نیند کی کمی کے سبب آپ چڑچڑے ہوتے ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق اس سے موٹاپا، ہائی بلڈپریشر، شوگر اور دل کی مختلف بیماریاں ہو سکتی ہیں۔تاہم دس سال پر محیط ایک تازہ تحقیق میں یہ پایا گیا ہے کہ جو بالغ عام طور پر چھ گھنٹے سے کم یا آٹھ گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیںوہ اس مقدار سے کم یا زیادہ سونے والوں سے پہلے مرتے ہیں یعنی جو لوگ چھ سے آٹھ گھنٹے زیادہ یا کم سوتے ہیں ان کو جلدی موت کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔


متعلقہ خبریں