عالمی یوم مادری زبان ،

تحریرفا طمہ قمر

یہ ویڈیو حسنین نقوی کی تیارکردہ ہے

عالمی یوم مادری زبان ،
اردو ایک گلدستہ ھے پاکستان کی مادری و علاقائی زبانیں اس کے خوبصورت مہکتے ہوئے پھول ہیں.جس نے بہت عمدگی سے پھولوں کو باندھا ھوا ھے! پاکستان کے ہر صوبے کا شخص جس نے سکول کی شکل بھی نہ دیکھی ہو۔وہ بھی اردو’ سمجھ سکتا ہے اردو بول سکتا ہے۔ کیونکہ اردو ایک ہمہ گیر ‘ جامع زبان ہے جس میں پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں کے الفاظ شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے اردو کے تمام میڈیا چینل پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام میں مقبول ہیں۔ مگر انگریزی پاکستان میں وہ بھی نہیں بول سکتے جنہوں نے اس کو سیکھنے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں۔انگریزی پاکستانیوں کے لئے اج بھی اتنی اجنبی ہے جتنی آج سے سو سال پہلے تھی۔ اردو اور پاکستان کی مادری زبانوں میں ماں اور اولاد کا رشتہ ہے۔ انگریزی ان کے درمیان میں ” پھپھے کٹنی” کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جو خود تو راج کر رہی ہے۔ لیکن مختلف مادری زبانوں کے کچھ شرپسندوں کو آپس میں لڑاتی رہتی ہے ۔۔پاکستان کے مختلف مادری زبانیں بولنے آپس میں جس زبان میں رابطہ کرتے ہیں وہ اردو ہے ۔۔اس لئے اردو پاکستان کی تمام مادری زبان کی “ماں” ہوئی ۔ ماؤں کی ماں بنی تو اردو کا رتبہ “نانی”کا ہوا !
ایک بات اور قابل توجہ ہے کہ کسی بھی خاندان’ نسل کی دوسری یا تیسری “پیڑی” میں جاکر مادری زبان تبدیل ہوسکتی ہے۔مگر قومی زبان ہرگز نہیں!
اردو پاکستان کی مادری زبان ہے’ کیونکہ اردو کی ساخت میں پاکستان کے تمام مادری زبانوں کی آمیزش ہے۔اس لئے اردو ہماری قوم کے ڈی این اے میں شامل ہے

بشکریہ : پنجابی اردو ٹی وی


متعلقہ خبریں