ٹوئٹر کی اپنے متعدد صارفین کو وارننگ جاری

کراچی(قومی آواز–مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوئٹر صارفین کے اکاونٹس ہیک کیے جانے کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے صارفین کو اپنے اکاو نٹس پر خفیہ معلومات نہ رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے کئی صارفین کو تنبیہ کی ہے کہ ان کے اکاونٹس کو حکومت کے ساتھ منسلک ہیکرزکی جانب سے ہیک کیئے جانے کا امکان ہے۔
یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی نے اس قسم کی کوئی وارننگ جاری کی ہے ،ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ ہیکرز ممکنہ طورپر ان کی ای میل ایڈریس اور آئی پی ایڈ ریس یہ موبائل فون نمبر کی معلومات حاصل کی ہے۔تاہم جن اکاوئنٹس پر ہیک کیئے جانے کا شک ہے ان کی تعداد واضع نہیں کی ہے ، ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم سنجیدگی سے اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں