دانتوں کی بیماری کی وجہ سے چھاتی کا کینسر ہو سکتا ہے

قومی آواز ۔ لندن . ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ خواتین جو دانتوں کی بیماریوں کا شکار ہوتی ہیں ان میں چھاتی کا کینسر ہونے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق دانتوں کی بیماری میں مبتلا خواتین میں چھاتی کے کینسر کے خدشات 14 فیصد زیادہ ہوتے ہیں جس کی وجہ دانتوں کابیکٹریا جو خون میں داخل ہو کر چھاتی کے سیلز کو بڑھنے کی تحریک دیتاہے ۔ پیریوڈنٹل بیماری یا دانتوں کی بیماری کو دل کی بیماری،سٹروک اور ذیابطیس کی بھی عام وجہ سمجھا جاتا ہے۔ گذشتہ تحقیق کے مطابق دانتوں کی بیماری اورال، ایسوفیگس، سر ،گردن ، پیکریاز اور پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ بھی دانتوں کی بیماریاں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ خواتین جو پوسٹ مینوپاز سے گزر رہی ہیں میں چھاتی کے کینسر ہونے کے خدشات زیادہ ہیں۔ماہرین نے اپنی تحقیق کو 73737 مینوپاز خواتین پر آزمایا جنہیں کبھی چھاتی کا کینسر نہیں تھا جبکہ ان میں سے 26.1 فیصد خواتین کو دانتوں کی بیماری تھی۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں خواتین کی سگریٹ پینے کی عادت کو بھی مد نظر رکھا ۔ 6 سال کی تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ 2124 خواتین کا چھاتی کے کینسر کا علاج کیا گیا جبکہ وہ خواتین جنہیں سگریٹ ترک کیے ہوئے 20 سال ہو چکے تھے میں چھاتی کے کینسر کے خدشات 32 فیصد البتہ جنہوں نے سگریٹ نہیں پی ان میں 6 سے 8 فیصد امکانات تھے۔ سگریٹ پینے کا دانتوں کی بیماری کے ساتھ تعلق ہوتا ہے، دانتوں کی بیماریاں سگریٹ نہ پینے والوں کو بھی ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیروڈنٹل بیماری میں بیکٹریا خون میں داخل ہو کر چھاتی کے ٹشوز کو نقصان پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے چھاتی کا کینسر پیدا ہونے لگتا ہے۔