پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ شروع

جنوبی افریقا میں پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا میں چند ہفتے قبل ایک پالتو بلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اب حکام نے پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انسانوں کے ساتھ نظر آنے والے صرف ایسے پالتو جانور جن میں بخار اور سانس لینے میں دشواری کی علامات پائی جائیں گی ان کی فوری کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی جب کہ پالتو جانور میں کورونا مثبت آنے کی صورت میں انہیں لازمی طور پر گھر میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر پالتو جانوروں کو لازمی طور پر آئسولیشن سینٹرز نہیں بھیجا جائے گا کیونکہ اب تک جانوروں سے انسانوں میں کورونا وائرس کی منتقلی کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں