اونٹاریو کے چونتیس علاقوں میں ایک ماہ کے لئے لاک ڈاﺅن لگایا جائے گا، پریمر ڈگ فورڈ 

 

 

قومی آواز :

کینیڈین نیوز،2اپریل ، 2021

پریمر ڈگ فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اونٹاریو میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کم کرنے کے لئے صوبے کے چونتیس مقامات کو لاک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ان چونتیس ہیلتھ یونٹس میں غیر ضروری اشیاءکی دکانیں اور ڈائننگ،پرسنل کئیر سروسز،حجام ، سیلون اور جمنازیم کی دکانیں بھی بند رکھی جائیں گی۔ لاک ڈاﺅن کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔ ان تمام علاقوں میں گروسری ، ادویات اور ضروری غذائی اشیاءکی دکانیں کھلی رہیں گی۔


متعلقہ خبریں