اونٹاریو میں کورونا کا گراف تین ہزار تک پہنچ گیا، انتہائی نگہداشت وارڈ پر شدید دباﺅ

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،3اپریل ، 2021
اونٹاریو میں رواں سال سب سے زیادہ تین ہزار کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اسپتالوں اور خاص طور پر انتہائی نگہداشت کے یونٹوں پر دباﺅ میں اضافہ ہو گیا ہے۔کریٹکل کئیر سروسز کے مطابق اس وقت چار سو سینتالیس افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اور صرف پچھلے ایک دن میں اس یونٹ میں تینتالیس نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوتا ہے۔اونٹاریو کے اسپتالوں کی ایسو سی ایشن کے صدر انتھونی ڈیل کہتے ہیں کہ زیادہ تر کیسز مرکزی علاقوں اور یارک، پیل ،سمکو اور ہالٹن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں