پانچ سو ملین فیس بک یوزرز کا ڈیٹا چوری ، انٹر نیٹ پر مفت میں دستیاب

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،4اپریل ، 2021
عالمی میڈیا کے مطابق اس وقت کم از کم پانچ سو ملین فیس بک یوزرز کا پرسنل ڈیٹا آن لائن مفت دستیاب ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ڈیٹا کوئی نیا نہیں ہے بلکہ کئی سال پرانا ہے جسے اب پبلش کیا گیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس بات کی اطلاع سب سے پہلے ایک رسالے بزنس انسائیڈر نے اپنے ایک شمارے میں دی تھی۔ خبر کے مطابق ایک سو چھ ممالک کا ڈیٹا چوری کیا گیا تھا جس میں فیس بک آئی ڈی،نام،لوکیشن،سالگرہ اور ای میل ایڈریس تک سب کچھ شامل تھا۔ واضح رہے کہ فیس بک کمپنی پچھلے کئی سالوں سے اپنے یوزرز کے ڈیٹا کی عدم سیکوریٹی سے پریشان چلی آر ہی ہے۔


متعلقہ خبریں