محافظوں نے ہی آئین اور اپنا حلف توڑا، اگر آئین نہ رہا تو پاکستان ختم ہے ، جسٹس قاضی عیسیٰ

قومی آواز :
قومی نیوز،9اپریل ، 2021
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو آئین کا محافظ سمجھا گیا انہوں نے ہی آئین کو پامال کیا اور اپنے حلف کو توڑا۔ انہوںنے یہ بات اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے ایک سیمینار سے اپنے خطاب کے دوران کہی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے کسی اسکول میں آئین نہیں پڑھایا جاتا۔جو آئین شکنی کرتا ہے وہ غدار ہے۔اگر آئین ہٹایا گیا تو وفاق ٹوٹ جائے گا اور پاکستان ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جو باتیں ہوتی ہیں وہ چودہ سو سال پہلے ہو چکیں آج لوگ نہ صرف آئین بلکہ قران کی تعلیمات کی بھی خلاف ورزی کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں