ملک بھر میں تین لاکھ سے زائد ملازمتوں کی فراہمی،بے روزگاری کا گراف گر گیا، شماریات کینیڈا

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،9اپریل ، 2021
محکمہ شماریات کینیڈا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں صرف مارچ کے مہینے میں تین لاکھ سے زائد ملازمتیں فراہم کی گئیں جس سے بے روزگاری کا گراف نیچے آیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔محکمے کے مطابق جنوری کے لاک ڈاﺅن کے دوران پچانوے ہزار جبکہ فوڈ اور اکو مو ڈیشن سیکٹر میں اکیس ہزار افراد کو نوکریاں فراہم کی گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق فروری میں دو لاکھ سے زائد ملازمتیں نکلیں اور گراف میں ایک اعشاریہ پانچ درجے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال اب تک بے روزگاری کے گراف میں سات اعشاریہ پانچ درجے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں