میانمار میں فوج نے انیس شہریوں کو پھانسی دے دی، عوام نے دس اہلکار مار دئے ، خانہ جنگی شروع

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،10اپریل ، 2021
میانمار میں فوج کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک عوام کی جانب سے شدید مزاحمت اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس دوران فوج کی فائرنگ سے سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔ فوجی جنتا نے اب مظاہرین کو پھانسی دینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور ہفتے کو ایک فوجی عدالت نے انیس مظاہرین کو پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ اس دوران لوگوں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے دس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ میانمار سے آنے والی اطلاعات کے مطابق فوجی جنتا کے خلاف ملک میں بغاوت پھوٹ پڑی ہے اور خانہ جنگی کا سلسلہ جاری ہے


متعلقہ خبریں