یارک ریجن میں کورونا کے بارے میں ڈاکٹروں کی تشویش بجا ہے، سرکاری زرائع

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،16اپریل ، 2021
یارک ریجن کی سرکاری کونسل کے ارکان نے اعلان کیا ہے کہ ریجن میں پھیلتے ہوئے کورونا کیسز پر ڈاکٹروں کی تشویش بالکل بجا ہے کیونکہ علاقے کی صحت کی ذمہ داری ان ہی کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے اور مریضوں کو دیکھنے کا کام انہی کا ہے ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے ڈاکٹروں کی جانب مزید سخت اقدامات کی تجاویز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اپنی زمہ داری پوری کر رہے ہیں اور شہریوں کو آنے والے خطرات سے آگاہ کر رہے ہیں اب یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ اس بارے میں کیا اقدامات کرتی ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ سرکاری اعلانات اور اقدامات پر پوری طرح عملدرآمد کریں تا کہ کورونا پر قابو پایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں