اونٹاریو کی لیبارٹریز میں گنجائش ختم ہو رہی ہے،ورکرز پر دباﺅ ہے، ایسو سی ایشن ترجمان

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،17اپریل ، 2021
کینیڈا کی میڈیکل لیبارٹریز ایسو سی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے لیبارٹریز میں کام کی گنجائش ختم ہو رہی ہے اور عملہ دباﺅ کا شکار ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔لیبارٹریز کے نوے فیصد عملے نے شکایت کی ہے کہ انہیں اپنے کام میں دباﺅ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ایسو سی ایشنز کے سربراہ مائیکل ہوڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرسوں کو بہت زیادہ کام کرنا پڑرہا ہے کیونکہ وہاں ہر مریض کو بار بار ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ اس صورتحال کا کوئی حل نہیں ہے تا وقتیکہ کورونا پھیلنے کی رفتار کم ہو جائے۔


متعلقہ خبریں