کورونا مریض کا دوسروں سے عام میل جول حرام ہے، سعودی مفتی کا فتویٰ

قومی آواز :
عالمی نیوز23اپریل ، 2021
سعودی عرب کے مفتی الشیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کورونا مریضوں کا عام لوگوں کے ساتھ میل جول کو حرام قرا ر دے دیا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ایسے مریض اپنے اپنے ملکوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر عمل کریں ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ اسلام انسانی جان کے تحفظ پر زور دیتا ہے اور انہوںنے قرآنی آیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو کا مطلب ہے کہ کورونا کا مریض دوسروں کا خیال کرے اور مخصوص مدت کے لئے لوگوں سے میل جول نہ رکھے۔


متعلقہ خبریں