حکومت لاک ڈاﺅن کی مدت میں اضافے پر غور کر رہی ہے، سرکاری ترجمان

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز10مئی ، 2021
اونٹاریو میں لاک ڈاﺅن ختم ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں تاہم صحت کے حکام ابھی تک اس لاک ڈاﺅن کو اٹھانے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گو کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے پھر بھی ابھی لاک ڈاﺅن کو مکمل ختم کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ سرکاری ترجمان کے مطابق فورڈ حکومت لاک ڈاﺅن میں توسیع پر غور کر رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ کیبنٹ کے اجلاس میں ہی کیا جا ئے گا جس کا اجلاس جلد متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں