عالمی پیمانے پر انٹر نیٹ بریک ڈاؤن، لاکھوں ویب سائٹس بند، صارفین کو پریشانی کا سامنا

 

قومی آواز،
عالمی نیوز،8جون،2021
پیر کی شب دنیا بھر میں انٹر نیٹ سروس کا ایک بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا جب بی بی سی، گارجیئن،فائنانشل ٹائمز، نیو یارک ٹائمز، ایمازون و دیگر عالمی ویب سائٹس اچانک بند ہو گئیں۔ بی بی سی کا کہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
کہ اس بریک ڈاؤن کا تعلق انٹر نیٹ کی عالمی سروس فراہم کرنے والی کمپنی فاسٹلی سے ہے جو عالمی اداروں کو نیٹ سروسز فراہم کرتی ہے۔ فاسٹلی کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں جانچ پڑتال کر رہی ہے کہ آ خر اتنے بڑے پیمانے پر نیٹ سروس بند ہونے کا واقعہ کیوں پیش آیا۔ واضح رہے کہ اس دوران کروڑوں صارفین اپنی مطلوبہ ویب سروس تک پہنچنے میں ناکام رہے۔


متعلقہ خبریں