عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے آئی ایم ایف کی جانب سے بھاری فنڈز منظور

 

قومی آواز،
عالمی نیوز3اگست،2021
سرمایا کاری کے عالمی ادارے آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے ریکارڈ سرمائے کی منظوری دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ آئی ایم ایف نے اس موقع پر چھ سو پچاس بلین ڈالر کے فنڈ کا اعلان کیا جو کورونا سے متاثرہ اور غریب ممالک کی مدد کرے گا۔ اس فنڈ سے ترقی پذیر ملکوں کو دو سو پچھتر ارب ڈالر ملیں گے۔ پاکستان کو بھی اس رقم سے دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ملنے کی امید ہے جو اگست کے آخر تک موصول ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں