افغانستان معاشی بحران کی زد میں، ورلڈ بینک نے بھی افغانستان کی امداد روک دی

 

قومی آواز،
عالمی نیو ز 26اگست،2021
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد طالبان حکام کوشدید مالی مسائل کا سامنا درپیش ہے۔ طالبان حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے تگ و دو کر رہی ہے۔ اس دوران عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کو دی جانے والی پانچ ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صورت حال واضح ہو جانے اور طالبان حکومت کو عالمی پذیرائی ملنے کے بعد ہی امداد بحال کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔عالمی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی امداد افغانستان کی صورتحال اور خواتین کے بارے میں طالبان کے رویے کو دیکھتے ہوئے ہی بحال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد بھارت ایران ترکی اور کئی ممالک نے افغانستان میں اپنی تجارتی اور معاشی سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں