ٹورنٹو کے تین اسکولوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، پبلک ہیلتھ حکام

 

 

قومی آواز،

کینیڈین نیو ز 13ستمبر،2021

 

ٹورنٹو میں تعلیمی سیشن کی بحالی کے بعد ابتدائی جانچ کے دوران تین اسکولوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ٹورنٹو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق فریزر مسٹر ارلی لرننگ سینٹر،تھورن کلف فرنچ کیتھولک اسکول،اور ویسٹ ہل کالجیٹ میں کرونا وائرس پایا گیا ہے۔حکام کے مطابق اس بات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے کہ ان اسکولوں میں کرونا وائرس آخر پہنچا کیسے تاہم حکام نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ اسکولوں میں کل کتنے طالبعلموں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں