البرٹا میں اسپتالوں کا نظام بیٹھنے کا خطرہ،اونٹاریو کی مدد کی پیش کش

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 17ستمبر،2021

البرٹا میں کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے اور صحت کے نظام کے بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اونٹاریو کی حکومت نے البرٹا کو صحت کے شعبے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
اونٹاریو کے علاوہ نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور بھی البرٹا کو مدد کو آگے آئے ہیں۔ البرٹا ہیلتھ سروسز کے سربراہ ڈاکٹر نیو کا کہنا ہے البرٹا کسی بھی جانب سے آنے والی امداد کا خیرمقدم کرے گا کیونکہ کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے اس کے ہسپتالوں کا نظام بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور اگر جلد ہی فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں