برٹش کولمبیا میں سیلابی صورتحال کے بعد ایمرجنسی کا نفاذ

قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 18نومبر،2021
برٹش کولمبیا میں سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد صوبے کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ نشیبی علاقوں سے اب تک 18 ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں تاہم پریمیئر نے اپیل کی ہے کہ لوگ غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اشیائے ضرورت کی چیزوں کا ذخیرہ نہ کریں کیونکہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ صوبے میں لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کی وجہ سے نقل و حمل میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں