افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے گی، اقوام متحدہ

 

قومی آواز

عالمی نیو ز ، 12جنوری ،2022

اقوام متحدہ نے اعلان کیاہے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے پروگرام تیار کرلیا گیا ہے اور یہ امداد این جی او زکے ذریعہ فراہم کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں دو کروڑ افراد کو ریلیف پہنچانے اور 57 لاکھ بے گھر افراد کے لیے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ فنڈنگ درکار ہوگی۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 90 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہیں، لاکھوں بچے سکول جانے سے محروم ہیں بچے غذائی قلت کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہیںجس کے لیے مزید عالمی مدد کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں