کینیڈین بارڈر پار کرتے ہوئے چار افراد پر مشتمل بھارتی خاندان موت کا شکار،تحقیقات کا آغاز

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 28جنوری ،2022
کینیڈین سے امریکہ شفٹ ہونے کی کوشش میں چار افراد پر مشتمل بھارتی خاندان سرحد کے قریب موت کا شکار ہو گیا۔ حکام کے مطابق یہ افراد سخت سردی میں جم کر ہلاک ہوئے۔بھارتی ہائی کمیشن نے مرنے والے چار افراد کے خاندان کی شناخت جاری کی ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ان میں 39 سالہ جگدیش پٹیل، 37 سالہ خاتون ویشالی پٹیل، 11 سالہ لڑکی ویہنگی پٹیل اور تین سالہ لڑکا دھرمک پٹیل شامل ہیں۔ سرحدی حکام کا خیال ہے کہ یہ خاندان سخت سردی کے موسم میں 19 جنوری کو پیدل سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کی موت ہو گئی۔RCMP کے چیف سپرنٹنڈنٹ روب ہل نے کہا کہ یہ خاندان، جس میں ماں، باپ اور ان کے دو بچے شامل ہیں، 12 جنوری 2022 کو ٹورنٹو پہنچاتھا۔ان لوگوں نے منی ٹوبا سے گزر کر پیدل سرحد پار کرنے کی کوشش لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور موت کا شکار ہو گئے۔پولیس نے اس کیس میں کسی بھی قسم مدد فراہم کرنے والے کو فوری طور پر حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں