نازی علامات کا استعمال کیوں کیا، وینکوور کے یہودی بپھر گئے ،مظاہرین کی مذمت 

 

قومی آواز

کینیڈین نیو ز ، 31جنوری ،2022

وینکوور کی جیوش فیڈریشن نے اپنے ایک احتجاجی بیان میں اٹاوا میں ہونے والے مظاہرے میں نازی علامات کا استعمال کرنے والے مظاہرین کی مذمت کی ہے۔ وینکوور کی جیوش فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ رویہ ہتک آمیز ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ احتجاجی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیڈین قوانین کے مطابق نازی علامتوں کا استعمال ممنوع ہے تو پھر ایسی صورت میں ان علامتوں کا استعمال کیسے کیا گیایہ ناقابل فہم ہے۔ واضح رہے کہ اٹاوا میں ٹرک ڈرائیور کے احتجاج کے دوران سواستیکا کے فلیگ اور دیگر نازی علامات کا استعمال کیا گیا تھا۔ وینکوور جیوش فیڈریشن کے صدر عذرا شانک کا کہنا ہے کہ ان علامتوں کا مقصد یہودیوں کی توہین کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں