قومی آواز قومی نیو ز ، 31جنوری ،2022 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی کا اعلان جنگ ہے اور پیپلز پارٹی 27 فروری سے کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کرے گی جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پانچ اصول ہیں جن اسلام ہمارا دین ہے جمہوریت ہماری سیاست، مساوات ہماری معیشت، طاقت کا سرچشمہ عوام اور شہادت ہماری منزل ہے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائد عوام بھٹو اور بینظیر بھٹو کا دیا ہوا نظریہ ہے جس پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔