“فریڈم کانوائے” کو ختم کرنے کے لۓ آپریشن

ٹورنٹو18 فروری 2022 قومی آواز ۔
ملک کے داراالخلافہ کو 22 دن تک محصور کرنے والے نام نہاد “فریڈم کانوائے” کو ختم کرنے کے لۓ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے جس میں پولیس نے گراونڈ پر موجود افسران کی نمایاں تعداد کو تعینات کیا ہے اور ملوث افراد کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
متعدد دائرہ اختیار کے ٹیکٹیکل افسران رائفلوں کے ساتھ فزیکلی طور پر گراؤنڈ پر موجود ہیں جبکہ اوٹاوا پولیس سروس کے افسران کو جمعہ کی صبح سےگیس ماسک اور ڈفل بیگ کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔
یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پارلیمنٹ نے ایمرجنسی ایکٹ کی منسوخی کے حوالے سے جمعہ کو ہاؤس آف کامنز اور سینیٹ دونوں کے اجلاس کے منصوبوں کو مسترد کردیا ہے جس میں ایوان رہنماؤں نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اوٹاوا یونیورسٹی نے عملے اور طلبا کو ایک پش نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ “پولیس کی بڑھتی ہوئی کارروائی” کی وجہ سے علاقے سے آنے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں