روس نے یوکرین کے مغربی شہر لویو پر بمباری۔

عالمی خبریں 17 مارچ، 2022 قومی آواز ۔ لویو

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ روس نے یوکرین کے شہر لویو میں طیاروں کی مرمت کرنے والے ایک پلانٹ پر کروز میزائل فائر کیے جس کی یوکرینی فوج کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔

لویو کے میئر کا کہنا ہےکہ روسی میزائل حملوں کے نتیجے میں پلانٹ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دوسری جانب ماریوپول سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ روس کی مسلسل شیلنگ کے باوجود ریسکیو عملہ اپنی کارروائیوں میں مصروف ہے اور روسی حملوں سے تباہ ہونے والی تھیٹر کی عمارت کا ملبہ ہٹا یا جارہا ہے۔

۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز 3 ہزار 810 شہریوں کا انخلا کیا گیا جن میںٰ ماریوپول شہر میں محصور 2 ہزار شہری بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہےکہ امریکی صدر جوبائیڈن روسی حمایت پر چینی ہم منصب کو فون کریں گے اور انہیں روس کی حمایت کرنے سے متعلق خبردار کریں گے۔


متعلقہ خبریں