کامیاب افراد چھٹی سے قبل کے 10منٹ میں کیا کرتے ہیں؟

قومی آواز لاہور : دفتر میں روز کا کام روز ختم کرنا کامیابی کیلئے بے حد ضروری ہے، اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ دفتر میں اپنی مہارتوں کو زیادہ موثر طور پر استعمال میں لانا چاہتے ہیں تو میز سے اٹھنے سے قبل دس منٹ ان چند کاموں کیلئے مخصوص کردیں۔ دراصل یہ وہ کام ہیں جو کامیاب افراد کی عادات میں سے لئے گئے ہیں۔ یقینی طور پر ان کی کامیابی میں ان دس کاموں کا کردار بھی بے حد اہم ہوگا۔
روزانہ کاموں کی یاددہانی کیلئے ایک چیک لسٹ تیار کرنے کی عادت ڈالیں اور اٹھنے سے قبل جائزہ لیں کہ اس میں سے کرنے لائق ضروری کام آپ بھولے تو نہیں ہیں۔
اپنی میز پر سامان بے ترتیب اور بکھری حالت میں ہرگز چھوڑ کے مت نکلیں۔ سامان کو ترتیب دینے سے آپ کو یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ آپ کوئی اہم کاغذ یا دستاویز میز پر نہیں بھول رہی ہیں۔
کامیاب افراد اٹھنے سے قبل اس امر کا جائزہ لیتے ہیں کہ انہوں نے اس دن میں کون کون سی کامیابیاں یا اہم پیش رفت ہوئیں ہیں۔ اس طرح آپ کو نہ صرف خوشی کا احساس ملے گا، بلکہ ایک مثبت توانائی ، اگلے دن کی تیاری میں بھی مدد دے گی۔ اس کے علاوہ اپنے دن بھر کے بارے میں ایک بار غور ضرور کریں کہ آیا آپ نے دن بھر کے دوران درست فیصلے کئے یا نہیں۔ فرصت کے وقت میں سوچنے سے اپنی منفی سوچوں کو جھٹک کے بہتر فیصلہ کرنا ممکن ہوپاتا ہے۔
آخری لمحات میں ہر فرد خود کو ویسے ہی محسوس کرتا ہے، جیسا کہ آخری پرچے کے دوران آخری لمحات میں طالب علم محسوس کرتا ہے، پرچہ درست طور پر مکمل کرنے کا دباؤ اور خوشی بیک وقت اس کیلئے پریشانی کا باعث بھی ہوتی ہے اور اطمینان کا سبب بھی۔ اس لمحے میں حواس کو قابو میں رکھتے ہوئے بہتر فیصلہ کرنے پر مہارت بے حد ضروری ہوتی ہے۔

یہ مضمون آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں
کامیاب افراد اگلے روز کیلئے تیاری کرنے کے بعد میز چھوڑتے ہیں۔
کامیاب افراد دفتر سے اٹھنے سے قبل اپنے ساتھیوں کو باخبر کرنا نہیں بھولتے کہ اگلے دن دفتر آمد تک ان سے کس ذریعے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ چھٹی سے قبل دوسروں سے ملنا ہرگز بھولیں۔ اس کے علاوہ اپنے ساتھیوں سے اگلے دن کے بارے میں بھی بات چیت کریں اور ختم ہونے والے دن کے بارے میں بھی بات کرنا ہرگز مت بھولیں۔ اگر آپ لوگ کسی منصوبے پر کام کررہے ہیں، تو اس بارے میں بھی پیش رفت سے مطلع کریں